26 جنوری 2016 - 19:22
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں دس فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحرعالمی نیٹ ورک کے اقتصادی ڈیسک کے مطابق منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور خام تیل کی فی بیرل قیمت بتیس ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کے قیمت میں نو فی صد جبکہ نارتھ سی برینٹ کی قیمت میں دس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا- اسی طرح مارچ میں سپلائی کے لئے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے بتیس ڈالر انیس سینٹ جبکہ نارتھ سی برینٹ آئل کے سودے بتیس ڈالر اٹھارہ سینٹ پر بند ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں نجی کاروباری سرگرمیاں جنوری کے دوران بھی بھرپور انداز میں جاری ہیں، جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲